جولائی 27, 2024

شام میں ایک ہی دن میں تین امریکی فوجی اڈوں پر حملے

سیاسیات-شام میں ایک ہی دن میں تین امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کی حامی عراقی ملیشیا نے ایک ہی دن میں تین امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق عراقی ملیشیا نے عراق اور  اردن بارڈر  پر بھی امریکی بیس کو نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر میزائلوں سے حملے کیے۔

سرحدی قصبہ کفرکلا اور شمال میں تل نحاس کے قریب “الحراج” کے علاقے نشانہ بنائے گئے۔

ادھر حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے شیبا فارمز سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے 5  ٹھکانوں پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے ہیں اور دیگر دو حملوں میں اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑی تباہ کی گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × two =