اکتوبر 25, 2024

سکھ راہنما کے قتل کی سازش بے نقاب، جوبائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کر دیا

سیاسیات-امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا ۔

جوبائیڈن نے بھارتی دورے کا دعوت نامہ مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرجوبائیڈن کو 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق کواڈ سمٹ ان انڈیا آئندہ برس کسی وقت منعقدہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنماکے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔

کینیڈا بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل سے متعلق بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کررہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × three =