جولائی 21, 2024

سوئیڈن:قرآن پاک کی بیحرمتی کے بعد اب مساجد کو گرانے کی دھمکیاں

سیاسیات-سوئیڈن میں انتہا پسند بدبختوں نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے بعد اب مساجد کو گرانے کی دھمکیاں دی ہیں جس کی وزیراعظم الوف کرسٹرسن نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئیڈن ڈیموکریٹس (SD) کے رہنما جمی اکیسن نے اپنی جماعت کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مساجد سے جمہوریت، سویڈن، یہودیت اور ہم جنس پرستی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

سوئیڈن میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما نے حکومت سے کچھ مساجد کو ڈھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے کارکنان اور ہم خیالوں کو مساجد پر قبضہ کرکے اسے منہدم کرنے پر بھی اکسایا۔

جس پر وزیراعظم نے مساجد پر قبضے اور انھیں گرانے کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعت کی جانب سے یہ مطالبہ ناقابل قبول ہے۔ سوئیڈن میں عبادت گاہوں کو مسمار نہیں کیا جاتا البتہ ہمیں پُر تشدد انتہا پسندی کے خلاف ضرور لڑنا چاہیے۔

یاد رہے کہ سوئیڈن میں 2 انتہا پسند ملعونوں نے متعدد بار قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اسے نذر آتش کیا جس پر مسلم ممالک نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سوئیڈن حکومت کو بھی کڑی کا تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − eighteen =