نومبر 3, 2024

سعودی عرب میں کسی بھی اسرائیلی وزیر کی پہلی بار اعلانیہ آمد

سیاسیات-اسرائیل کے وزیر سیاحت ہایم کاٹز اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ یہ سعودی عرب میں اسرائیل کے کسی بھی وزیر کا پہلا اعلانیہ دورہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس دورے سے وزیرِ سیاحت ہایم کاٹز سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر بن گئے۔ اس دورے کی اہمیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ اسرائیل اور سعودیہ کے درمیان تعلقات کی بحالی ممکنہ طور پر جلد ہی ہونے والی ہے۔

اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کے پروگرام میں شرکت کے لیے اسرائیلی وزیر سیاحت ہایم کاٹز وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے اس دورے کو سراہا جا رہا ہے اور اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کسی اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیر سیاحت ہایم کاٹز نے کہا کہ سیاحت قوموں کے درمیان ایک پل ہے جو دِلوں کو جوڑنے اور اقتصادی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میں سعودیہ کے ساتھ تعاون، سیاحت اور اسرائیل کے خارجہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کروں گا۔

تاہم سعودی حکومت کی جانب سے فوری طور پر اسرائیلی وزیر کے اس دورے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

دوسری جانب سعودی عرب کے فلسطین اتھارٹی کے لیے گزشتہ برس مقرر کیے گئے پہلے سفیر نے آج اپنی سفارتی اسناد صدر محمود عباس کو پیش کردیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − 4 =