ستمبر 15, 2024

سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں پیشرفت پر کام جاری ہے۔ امریکہ

سیاسیات-امریکہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن بڑی بات ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں پیشرفت امریکہ کے مفاد میں ہے  دونوں ممالک کے درمیان امن بڑی بات ہے۔

امریکی مشیر نے مزید کہا کہ سویلین جوہری افزدوگی یا سعودی اسرائیل تعلقات کے حوالے سے فوری طور پر کسی اعلان کی توقع نہیں ۔ اس سلسلے میں ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات کے لیے سعودی عرب اور اسرائیل سے قریبی مشاورت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ ہم مشرق وسطی کو مربوط دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × one =