اکتوبر 21, 2024

 روس کا یوکرین کے اہم اسٹریٹیجک شہر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

سیاسیات-روس نے یوکرین کے اہم اسٹریٹیجک شہر میرینکاپر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قبضےمیں لیا گیا یوکرینی علاقہ میرینکا روس میں شامل دونیتسک کے مضافات میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ دشمن کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ،دائرہ آگے بڑھانے کا موقع ملا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری جانب یوکرین کی فوج نے روس کی جانب سے میرینکا پر قبضے کے دعوؤں کی تردید کی ہے جبکہ روس کے 5 فوجی طیارے مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

تاہم روسی حکام نے یوکرین کی جانب سے 5 فوجی طیارے مار گرانے کی اب تک تصدیق نہیں کی

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + sixteen =