اکتوبر 26, 2024

روس میں انڈین سفارتخانے کا ملازم پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

سیاسیات- روس میں انڈین سفارت خانے میں وزارت خارجہ کے ایک ملازم کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ستیندرا سیوال پر پاکستان کی انٹیلی جنس اور نیشنل سیکیورٹی سروس کا ایجنٹ ہونے اور بھارت کی حساس فوجی معلومات اس ملک کو منتقل کرنے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہ انڈیا کی وزارت خارجہ کے کئی عہدوں پر کام کرنے والے ملازمین میں سے ایک تھے جو ماسکو میں انڈین سفارت خانے میں 2021 سے کام کر رہے تھے۔

بھارتی حکام کے مطابق سیوال نے تفتیش کے دوران پاکستان کے لیے جاسوسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی فوج اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے سرکاری افسران کو بھاری رقوم ادا کرتا رہا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 3 =