اکتوبر 5, 2024

دہلی میں بلدیاتی انتخابات، مودی کی جماعت کا صفایا

سیاسیات- بھارتی دارالحکومت دہلی کے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم مودی کی جماعت بی جے پی 15 برس تک اقتدار میں رہنے اور تمام تر حربوں کے باوجود عام آدمی پارٹی سے بری طرح شکست کھا گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی کی میونسپل کارپوریشن کی 250 سیٹوں میں سے 134 نشستوں پر عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کرکے بلدیات میں بی جے پی کے 15 سالہ اقتدار کو زمین بوس کردیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی 104 نشستیں حاصل کرپائی جب کہ 2017 کے بلدیاتی الیکشن نتائج کے مقابلے میں مودی کی جماعت کو اس بار 68 نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عام آدمی پارٹی نے 2017 کے مقابلے میں 90 نشستیں زیادہ حاصل کیں۔

کانگریس کو اپنی 10 نشستیں کھونا پڑیں۔ وہ صرف 9 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرپائے۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان دہلی کی بلدیات میں حکومت قائم کرنے کے حوالے سے رابطہ بھی ہوا ہے۔

خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی گزشتہ 7 برسوں سے دہلی کی حکمراں جماعت ہیں تاہم وہ گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کرپائی تھی۔

ریاست پنجاب کے عام انتخابات میں کانگریس کے مقابلے میں عام آدمی پارٹی کی غیر متوقع کامیابی کے بعد دہلی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی اس جماعت کی مقبولیت کا اشارہ ہے۔

 

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 3 =