جولائی 27, 2024

حوثیوں پر امریکی و برطانوی حملے کھلی مسلح جارحیت ہے۔ روس

سیاسیات- روس نے حوثیوں پر امریکی اور برطانوی حملوں کو دوسرے ملک کے خلاف کھلی مسلح جارحیت قرار دے دیا۔

یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اجلاس ہوا جہاں روس نے حوثیوں پر امریکی اور برطانوی حملوں کو دوسرے ملک کے خلاف کھلی مسلح جارحیت قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے کہاکہ تمام ریاستوں نے یمنی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، یہ ملک کے اندر کسی گروہ پر حملے کی بات نہیں بلکہ پورے ملک کے لوگوں پر حملے کی بات ہے۔

روسی سفیر نے مزید کہاکہ یمن پر حملے میں جنگی جہاز اور آبدوزیں بھی استعمال کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے یمن کے ساحل کے قریب 90 ناٹیکل میل دوری پر موجود ایک امریکی بحری جہاز پر حملہ کیا جس پر امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یمن میں 73 مقامات پر حملے کیے گئے جن میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + 19 =