جولائی 20, 2024

حماس اسرائیل تنازع میں ایران کی شمولیت کا خطرہ ہے۔ امریکہ

سیاسیات- امریکی حکام نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی جنگی بحری بیڑہ بھیجنے کے اعلان کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ بڑھ سکتا ہے اور یقیناً اس میں ایران کی شمولیت کا خطرہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بتایا کہ ’’اس تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے اورشمال میں دوسرا محاذ کھل سکتا ہے اور یقیناً اس میں ایران کی شمولیت کا خطرہ ہے‘‘۔

ایک امریکی اہلکار نے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے فوجی موجودگی کے بارے میں کہا کہ “ایران کمرے (خطے) میں ہاتھی (سب سے بڑا خطرہ) ہے، جبکہ بحری جہازوں کے ساتھ جنگی جہاز اور حملہ آور طیارے ہیں۔ اسے علاقائی تنازعہ بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − three =