جولائی 27, 2024

حزب اللہ فلسطین میں جاری تنازع کو مزید بڑھاوا نہ دے۔ جوبائیڈن

سیاسیات- صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا کہ ایران کی تنظیم حزب اللہ فلسطین میں جاری تنازع میں داخل نہ ہو اور نہ ہی اسے مزید بڑھاوا دے۔

صدر جو بائیڈن نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ  اسرائیل نے غزہ کا دوبارہ محاصرہ کیا تویہ اس کی بڑی غلطی ہوگی۔ حماس کا مکمل خاتمہ اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حماس اور دیگر عناصر فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتیں۔ اسرائیل سے یرغمال بنائے گئے 13 امریکیوں کی رہائی کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ ان امریکیوں کو مبینہ طورپر حماس نے یرغمال بنایا ہے۔

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + thirteen =