جولائی 27, 2024

جوبائیڈن کی دورہ اسرائیل کی تصدیق

سیاسیات- امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کے دورے پر جانے کی تصدیق کردی۔

ایکس پر جاری بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ حماس کے دہشتگرد حملےکے خلاف اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل جاؤں گا اور اسرائیل کے دورےکے بعد اردن کا سفر کروں گا جو سنگین انسانی ضروریات سے نمٹنے اور رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے ہوگا۔

امریکی صدر نے کہاکہ حماس فلسطینیوں کےحق خود ارادیت کے لیےکھڑی نہیں ہوئی، کچھ بنیادی اقدار ہیں جو ہمیں امریکیوں کے طور پر اکٹھا کرنا چاہئیں، ان بنیادی اقدار میں نفرت، نسل پرستی، تعصب اور تشددکےخلاف کھڑاہونا ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نفرت کی کارروائیاں ہماری بنیادی اقدار کے خلاف کھڑی ہیں اور امریکہ میں نفرت انگیزی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − 5 =