اگست 31, 2024

جب تک حماس کو تباہ نہیں کر دیتے لڑائی بند نہیں کریں گے۔ نیتن یاہو

سیاسیات-صیہونی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک حماس کو تباہ نہیں کر دیتے لڑائی بند نہیں کریں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِاعظم نیتن یاہو نے حماس کی تحویل میں موجود قیدیوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی واپسی میری اور جنگی کابینہ کی ذمے داری ہے، جب تک قیدیوں کو واپس نہیں لاتے، لڑائی بند نہیں کریں گے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ غزہ سے مزید کوئی خطرہ پیدا نہ ہو۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شہداء میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ غزہ پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + thirteen =