دسمبر 7, 2024

تل ابیب میں احتجاج، نیتن یاہو سے مستعفی ہونے اور رفح آپریشن نہ کرنے کا مطالبہ

سیاسیات- غزہ جنگ کے خلاف ایک مرتبہ پھر ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں احتجاج کر کے حکومت سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مغویوں کو بحفاظت اسرائیل واپس لایا جائے۔

مظاہرین نے رفح آپریشن نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس سے قبل بھی اسرائیل میں ہونے والے مظاہروں میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب جرمنی میں بھی طلبا نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جہاں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

علاوہ ازیں امریکہ کی ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی کے 25 طلباء کو گرفتار کیا ہے۔

امریکی جامعات میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 2300 سے بڑھ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × one =