جولائی 21, 2024

بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا۔

نئی دہلی میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے۔

ارندام باغچی کا کہنا تھا کہ معمول کے تعلقات کے لیے سازگار ماحول ہونا چاہیے۔ ہمارا مؤقف برقرار ہے کہ سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی یا تشدد نہ ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + five =