دسمبر 2, 2024

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔ یورپی پارلیمنٹ

سیاسیات- یورپی پارلیمنٹ نے بھارت میں اقلیتوں پر نسلی و مذہبی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے قرار داد منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ بھارت میں آزادیٔ اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر قدغن کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

قرارداد میں یورپی حکومتوں اور عالمی برادری سے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپی یونین اور بھارت کے درمیان تجارت اور شراکت داری کے تمام شعبوں کو انسانی حقوق کی فراہمی سے منسلک کیا جائے اور بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔

یورپی پارلیمنٹ نے بھارتی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتوں پر مذہبی اور نسلی تشدد کو روکے اور انھیں ریاستی سطح پر مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں جیسے میڈیا پر پابندی اور نسل پرستی پر مبنی آئین سازی کی وجہ سے ریاست منی پور میں حالیہ نسلی فسادات ہوئے جو نہایت تشویشناک ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں ہونے والے نسلی فسادات میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا تھا جب کہ بی جے پی کے دو وزرا کے گھر بھی جلادیے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − twelve =