جولائی 24, 2024

بھارتی غیر معیاری ادویات سینکڑوں بچوں کی جانیں لینے لگیں

سیاسیات-بھارت کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی غیر معیاری ادویات کی بدولت دنیا بھر میں سیکڑوں بچے موت کے منہ میں چلےگئے۔

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ سال دسمبر میں غیر معیاری بھارتی ادویات پر گلوبل الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

تاہم اب نئے اعداد وشمار کے مطابق  2022 سے اب تک ازبکستان ، انڈونیشیا سمیت افریقی ممالک میں سیکڑوں بچے بھارتی غیر معیاری ادویات سے جاں بحق ہوئے۔

بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی غیر معیاری ادویات کی بدولت ازبکستان میں18بچے زہریلی بھارتی ادویات کےباعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

انڈونیشیا نے 99 بچوں کی اموات کے بعد بھارت سے ہر قسم کی ادویات کی درآمدات پرپابندی عائدکی، افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی تیارکردہ کھانسی کے سیرپ نے 69 بچوں کی جان لی۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے بچوں کی اموات چھپانےکیلئے60 ہزار ڈالرکی رشوت بھی دی جب کہ لائبیریا اور نائیجیریا نے بھارتی  کمپنیوں کے سیرپ کے250سے زائد کنٹینرز ضبط بھی کیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + 1 =