جولائی 21, 2024

بوکھلاہٹ کے شکار نیتن یاہو نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دے دیا

سیاسیات-اسرائیل نے غزہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے ناکہ بندی کردی جب کہ بجلی اور ایندھن کی فراہمی بھی روک دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی غیر متوقع اور نہایت کامیاب کارروائی سے بوکھلاہٹ کے شکار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا تھا۔

جس کے بعد آج اسرائیلی وزیر دفاع یووگیلنٹ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی جس کے دوران خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسرائیل نے غزہ کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع کردی جس سے اکثر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اسرائیلی فوج رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک ایسے اسکول کو بھی نشانہ بنایا جہاں 73 ہزار سے زائد افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہونے والا اجلاس بھی بے نتیجہ ثابت ہوا تاہم اقوام متحدہ نے مجموعی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں سوا لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوگئے۔

واضح رہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے میں 9 امریکی سمیت 800 کے قریب اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 550 سے زائد ہوگئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 1 =