دسمبر 7, 2024

بغداد کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ نے ملوث ہونے کی تردید کردی

سیاسیات-عراق کے دارالحکومت بغداد میں فوجی اڈے پر فضائی حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رات گئے بغداد کے فوجی اڈے پر فضائی حملے ہوئے جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فضائی حملے کا ذمہ دار کون تھا۔

البتہ امریکہ نے بغداد کے فوجی اڈے پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

تاہم جب اے ایف پی نے اسرائیلی فوج سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو صیہونی فوج نے کہا کہ وہ ’غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی معلومات پر تبصرہ نہیں کرتے۔‘

عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ’فضائی حملوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں، دھماکے میں املاک کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + 14 =