جولائی 20, 2024

برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کیلئے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان

سیاسیات- برطانیہ نے فلسطین کے خلاف اسرائیل کی مدد کیلئے اپنے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نگرانی کا طیارہ اور 2 رائل نیوی کے جہاز مشرقی بحیرہ روم بھیجےگا۔

اس کے علاوہ امریکہ نے اسرائیل چھوڑنے کےخواہش مند اپنے شہریوں کے لیے آج سے خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ہے جس کیلئے امریکی وزیر دفاع آج اسرائیل پہنچیں گے۔

علاوہ ازیں تنازع پھیلنے سے روکنے کے لیے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے اردن پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل فلسطین کشیدگی پر چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ تنازع کا مرکز ہے، فلسطینی عوام کو انصاف نہ ملنا اس تنازع کی وجہ بنا، شہریوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی چین مخالفت کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 − 1 =