دسمبر 2, 2024

ایران کے پاس اسرائیل کیخلاف کاروائی کا کوئی جواز نہیں، امریکہ

سیاسیات- امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اسرائیل کے خلاف کاروائی کا کوئی جواز موجود نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران سمیت خطے کا کوئی بھی ملک یا گروپ موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اسرائیل کے خلاف کاروائی کرنے سے قبل دو مرتبہ سوچے۔ ایران کے پاس اسرائیل کے خلاف کاروائی کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں دھماکوں میں امریکہ یا اسرائیل ملوث نہیں ہیں اور اس طرح کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینوں شہریوں کی اموات کو کم سے کم رکھنے اور فلسطینوں تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کا ایسا حل چاہتے ہیں جو فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کو یکساں تحفظ فراہم کرے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − seven =