دسمبر 7, 2024

ایرانی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ علاقائی امن کیلئے مزید تصادم سے بچنا ضروری ہے۔ سعودی عرب

سیاسیات۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واضح کردیا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اُس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے جب تک فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ تک پورے خطے کی سلامتی داؤ پر رہے گی۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کی اپنی سکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات میں بھی ہے۔

سعودہ وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ اُنہوں نے ایرانی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ علاقائی امن کیلئے مزید تصادم سے بچنا ضروری ہے،

انہوں نے کہا کہ ایران بھی سمجھتا ہے کہ کشیدگی اُس کے مفاد میں نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 1 =