اکتوبر 27, 2024

ایرانی حملے میں دو فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ صہیونی فوج کا اعتراف

سیاسیات- صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں سے دو اسرائیلی ائیربیس متاثر ہوئے۔

منگل کی رات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل کے مختلف مقامات پر صہیونی فوج کی تنصیبات پر میزائل حملے  کئے تھے۔ حملے کے فورا بعد سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میزائلوں نے 90 فیصد اہداف کو درست نشانہ بنایا جبکہ اسرائیل نے حملوں کے بارے میں خاموشی اختیار کی تھی۔

کئی دن گزرنے کے بعد صہیونی فوج کے ترجمان ریر ایڈمرل ڈینئیل ہاگری نے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے نواتیم اور تل نوف ائیر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے میزائل حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ایران نے تقریبا 200 میزائل فائر کئے۔ اسرائیل ان حملوں کا جواب دے گا۔ حملے کے وقت اور اہداف ہم خود معین کریں گے۔

یاد رہے کہ منگل کی رات ہونے والے “وعدہ صادق2 آپریشن” میں صہیونی فضائیہ کے اہم بیسز کے ساتھ خفیہ ایجنسی موساد کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 4 =