جولائی 27, 2024

امریکی و صیہونی وزرائے جنگ کی ملاقات، ایران مخلاف صلاح مشورے

سیاسیات-امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور غاصب صیہونی وزیر جنگ نے ایران کے خلاف صلاح مشورے کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسلز میں نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر لائیڈ آسٹن نے یووگیلنٹ کے ساتھ ملاقات کی جس میں مبینہ طور پر ایران کے ساتھ مقابلے کے رستوں ہر غور کیا گیا۔ صیہونی روزنامے یروشلم پوسٹ کے مطابق، اس ملاقات میں گیلنٹ نے آسٹن کو خبردار کیا کہ ایران؛ شام، لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اپنی پراکسی فورسز کے ذریعے اسرائیل پر وسیع حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے اس ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ دونوں وزرائے جنگ نے ایرانی جوہری پروگرام، علاقائی عدم استحکام کی سرگرمیوں، بغیر پائلٹ کے ہوائی جہازوں کے پروگرام میں توسیع اور مشرق وسطی (کی مزاحمتی تحریکوں) و روس کو ”تباہ کن” امداد سمیت ایران کی جانب سے لاحق وسیع خطرات سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − nine =