اکتوبر 20, 2024

امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے 5 گھنٹے طویل ملاقات

سیاسیات-امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کے دو روزہ دورے کے موقع پر چینی وزیر خارجہ چن گانگ سے وفد کے ہمراہ ساتھ ساڑھے 5 گھنٹے طویل ملاقات کی، ملاقات میں چینی محکمہ خارجہ کا وفد بھی شریک رہا۔

وزرائے خارجہ کی ملاقات کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انٹونی بلنکن کی چینی وزیرخارجہ سے واضح، ٹھوس اورمعیاری بات چیت ہوئی ہے، ملاقات کے دوران بلنکن نے سفارتکاری کی اہمیت اور مواصلات کے چینلز کھلے رکھنے پر زور دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مشترکہ بین الاقوامی مسائل پر تعاون کے مواقع پر بھی بات کی جبکہ رابطوں کے تسلسل کیلئے چینی وزیرخارجہ کو واشنگٹن آنے کی دعوت بھی دی گئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ انٹونی بلنکن کی دعوت کے جواب میں چینی وزیر خارجہ نے مناسب وقت پر امریکہ آنے کی حامی بھرلی ہے۔

5 گھنٹے طویل ملاقات کے بعد انٹونی بلنکن عشائیے میں شرکت کیلئے چلے گئے جبکہ آج ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ چینی حکام سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور تجارتی تنازعات پر بھی بات کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بائیڈن انتظامیہ سے چین کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ عہدیدار ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − six =