مئی 19, 2024

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل اور یوکرین کے لئے بھاری امداد کا بل منظور کر لیا

سیاسیات- امریکی حکومت نے اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالرز کی امداد کا بل منظور کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی ہنگامی امداد کا بل منظور کیا، اسرائیل کی امداد کا بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی امداد میں 14 ارب ڈالرز کی فوجی امداد بھی شامل ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر سے زائد کا امدادی پیکیج بھی منظور کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر سے زائد کا بل منظوری کے بعد اب سینیٹ میں جائے گا۔

یوکرین کے لیے امریکی امدادی بل کی منظوری پر روس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

روس نے خبردار کیا کہ امریکہ کی طرف سے یوکرین کے لیے امداد کی منظوری یوکرین کو مزید تباہ کردے گی۔

کریملن کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام کے نتیجے میں یوکرین تنازع میں مزید ہلاکتیں ہوں گی۔

علاوہ ازیں امریکی ایوان نمائندگان نے ٹک ٹاک پر پابندی کا بل بھی منظور کر لیا، بل منظوری کے لیے سینیٹ میں جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two + fourteen =