ستمبر 14, 2024

امریکہ کی نگران وزیراعظم کو مبارکباد

سیاسیات-امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین،آزادی اظہار،اقتصادی خوشحالی کیلئے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

دوسری جانب  نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مبارکباد کے  پیغام پر امریکی وزیر خارجہ سے اظہار تشکر کیا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق نے کہا کہ نے نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی، ہم امریکا کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خطے میں اقتصادی خوشحالی،جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 4 =