اکتوبر 5, 2024

امریکہ پاکستان کی روس سے سستے تیل کی خریداری کا مخالف نہیں۔ ترجمان

سیاسیات- پاکستان کے روس سے سستا تیل لینے کے لیے پہلا آرڈر دینے کے چند روز بعد بائیڈن انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس معاہدے کی مخالفت نہیں کرے گی۔

ذرائع  کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے جب پاکستان کے فیصلے پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’دیکھیں، ہر ملک اپنے خود مختار فیصلے کرنے جا رہا ہے کیونکہ وہ اس کی توانائی کی فراہمی سے متعلق ہے‘۔

محکمے کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ سال یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد روسی تیل پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس طرح کی خریداری کا راستہ کھلا چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے وضاحت دی کہ ’جی 7 کے ذریعے امریکہ قیمت کی حد (پرائس کیپ) کا ایک بڑا حامی رہا ہے، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ روسی توانائی کو مارکیٹ سے دور رکھنے کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سپلائی کی مانگ ہے‘۔

امریکہ نے گزشتہ بریفنگ میں بھی اشارہ دیا تھا کہ پاکستان روس سے رعایتی قیمت پر تیل خرید سکتا ہے حالانکہ اس نے روسی پیٹرولیم مصنوعات پر واشنگٹن کی حمایت یافتہ قیمت کی حد پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

ساتھ ہی ویدانت پٹیل نے خبردار کیا کہ ’لیکن ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کہ روسی توانائی کی منڈیاں پیوٹن کی جنگی مشین کے لیے پیسے کا باعث نہ بنیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اور اس طرح ایک بار پھر ممالک اپنے خود مختار فیصلے کریں گے، ہم نے کبھی بھی روسی توانائی کو مارکیٹ سے دور رکھنے کی کوشش نہیں کی‘۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 2 =