جولائی 27, 2024

امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید حملوں کا اشارہ دے دیا

سیاسیات-وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید حملوں کا ارادہ رکھتا ہے، ہم اس سلسلے میں مزید حملوں اور دیگر ایکشنز کا بھی سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر مزید حملوں کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جب ہماری فورسز پر حملہ کیا جائے گا اور ہمارے لوگوں کو قتل کیا جائے گا تو امریکہ اس کا جواب دے گا۔

اس دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے اندر حملے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس حوالے سے امریکی فوج محتاط رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں عراق، شام اور یمن میں حملے کیے جن میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ امریکہ کے ساتھ برطانیہ نے بھی ہفتے کی شب یمن میں حوثیوں پر حملے کیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two + four =