جولائی 27, 2024

امریکہ نے سعودیہ کیلئے ایک ارب ڈالر کا فوجی تربیتی پروگرام منظور کر لیا

سیاسیات- امریکہ نے سعودی عرب کے لیے ایک ارب ڈالر مالیت کے فوجی تربیتی پروگرام کی منظوری دیدی۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے آر ای تھری اے ٹیکٹیکل ائیربرون سرویلنس سسٹم ائیر کرافٹ موڈرانائزیشن (RE-3A TACTICAL AIRBORNE SURVEILLANCE SYSTEM AIRCRAFT MODERNIZATION) اور اس سے جڑے آلات کی سعودی عرب کو ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی ہے۔

پینٹاگون کے مطابق سعودی عرب نے مملکت کے اندر اور باہر ٹریننگ پروگرام جاری رکھنے کی درخواست دی تھی جو صرف لڑائی، تکنیک، پروفیشنل فوجی تعلیم، خصوصی تربیت، موبائل ٹریننگ ٹیم، ٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹیم، ایکسٹینڈڈ ٹریننگ سروس اسپیشلسٹ اور انگلش لینگویج تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں رائل سعودی ائیر فورس اور دیگر فورسز کی تربیت کے پروگرام جیسے عام شہریوں کی ہلاکت سے بچاؤ، مسلح فورسز کے تنازعات کے قوانین اور انسانی حقوق کے تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے اہم ترین دوست ملک کو تربیتی پروگرام کی مجوزہ فروخت سے امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے لیے مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے معاہدے کی صورت میں امریکہ کے 339 کنٹریکٹر تقریباً ایک سال کے لیے اسلامی مملکت میں تربیتی پروگرام میں شریک ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + sixteen =