جولائی 21, 2024

امریکہ نے بحیرہ احمر میں جہازوں پر یمنی حملوں کیخلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا

سیاسیات-یمنیوں کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے جواب میں امریکہ نے 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 ملکی اتحاد میں امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ  فرانس ، اٹلی،اسپین، ناروے ، نیدر لینڈز ، بحرین اور سیشلز شامل ہے۔

اسرائیل کے دورے پر امریکی وزیر دفاع نےیمن کے حملوں کے خلاف بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا  اور کہا تھا کہ یہ حملےخطرناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ایران حوثیوں کی مدد بند کرے، اسرائیل کے لیے امریکی حمایت غیر متزلزل ہے۔

واضح رہے کہ یمن نے مزید 2 جہازوں پر حملے کیے تھے جس پر ڈنمارک، جرمن اور فرانسیسی کمپنیوں کے بعد برطانوی، نارویئین اور تائیوانی کمپنیوں نے بھی بحیرہ احمر کے راستے تیل بردار جہازوں کی آمد ورفت معطل کر دی۔

اس سے قبل یمنوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیا تھا جبکہ کئی  جہازوں پر حملوں کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 3 =