سیاسیات- یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے امریکہ نے امداد نہ دی تو یوکرینی فوج کو روس کے خلاف جنگ میں پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی فوج پسپائی سے بچنےکی کوشش کر رہی ہے لیکن امریکہ نے تعاون نہ کیا تو یوکرین دفاع سے محروم رہ جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ محاذ پر صورتحال مستحکم رہی تو نئی بریگیڈز کو تیار کرنا ممکن ہو سکتا ہے اور انہیں مسلح کیا جا سکتا ہے لیکن امریکہ نے امداد نہ دی تو روس کے خلاف برسر پیکار یوکرینی فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔
خیال رہے کہ پچھلےموسم گرما میں یوکرین کی جانب سے روس پر حملے کی کوشش ناکام رہی تھی۔
دوسری جانب یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے مشرقی یوکرین پر گزشتہ رات 4 میزائل فائر کیے، روسی فوج نے یوکرین کے 4 ریجنز میں 12 ڈرون داغے جن میں سے 9 مار گرائے تاہم یوکرین فوج کی جانب سے کسی جانی و مالی نقصان کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔