جولائی 27, 2024

امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے دفاع کا عہد

سیاسیات- امریک، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے رہنماؤں نے حماس کے حملوں کے خلاف دفاع کی کوششوں میں اسرائیل کی حمایت کا عہد کرلیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رہنما فلسطینی عوام کی جائز امنگوں کو تسلیم کرتے ہیں لیکن حماس فلسطینی عوام کو مزید دہشت گردی اور خونریزی کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتی۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیرجان کربی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں امریکی فوجیوں کو گراؤنڈ میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ادھر فرانسیسی صدارتی محل کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپی ر ہنماؤں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کو بڑھانے سے باز رہے۔

دوسری جانب چین کے دورے پر موجود اعلیٰ امریکی سینیٹر چک شومرنے  بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے چین سے اسرائیل کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 704 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − three =