اکتوبر 6, 2024

امریکہ اسرائیل کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔ لائیڈ آسٹن

سیاسیات- امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے واضح کردیا کہ امریکہ اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے لیے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔

اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد سے متعلق امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے لیے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔

لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ضروری چیزیں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اسرائیل کی امریکی مدد کا عزم تبدیل نہیں ہوا نہ ہی مستقبل میں تبدیل ہو گا۔

اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے رہا ہے۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق پینٹاگون میں اسرائیلی اور امریکی دفاعی حکام کی ملاقات ہوئی۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق امریکہ اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے رہا ہے، امریکی امداد خطے میں فوجی برتری کی اسرائیلی فوجی کوششوں کے لیے ہو گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + ten =