اکتوبر 7, 2024

اماراتی وزیر خارجہ کی صیہونی خاتون اول سے ملاقات

سیاسیات- متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے ابوظبی میں صیہونی خاتون اوّل مشعل ہرزوگ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں اقوام کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

دارالحکومت کے ایمریٹس پیلس آڈیٹوریم میں اسرائیل کے آرکیسٹرا نے کنسرٹ منعقد کیا تھا جہاں شیخ عبداللّٰہ اور اسرائیلی خاتون اوّل نے شرکت کی۔

کنسرٹ میں یو اے ای کے وزیر برائے بین الاقوامی تعاون، وزیر ثقافت، وزیر ماحولیات اور دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسرائیل پہنچے تھے جہاں انہوں نے ابراہیم معاہدوں کی دوسری سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 2 =