اکتوبر 8, 2024

اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کرتے ہیں، دہشتگرد ریاست قائم نہیں ہونے دیں گے، نیتن یاہو

سیاسیات- اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت دینے کی قرار داد مسترد کردی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت اقوام متحدہ کی فلسطینی ریاست سے متعلق قرارداد کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ فلسطینیوں کو دہشتگرد ریاست قائم کرنے اور ہم پر حملہ کرنے نہیں دیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 143 ارکان نے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر رکنیت دینے کی قرارداد منظور  کی تھی۔ غزہ پر اسرائیل کے اکتوبر 2023 سے جاری حملوں میں 35 ہزار233 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − thirteen =