اکتوبر 8, 2024

اقوام متحدہ کا یمنی حوثیوں سے بحری جہازوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

سیاسیات-اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمنی حوثیوں سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

جہازوں کو حملوں سے بچانے کے لیے امریکی قیادت میں ٹاسک فورس کی تو ثیق ہوئی، جس میں سلامتی کونسل کے 15 مستقل اراکین ممالک میں سے 11 نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔

روس اور چین سمیت 4 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ کسی ملک نے بھی قرار داد کی مخالفت نہیں کی۔

اس کے علاوہ قرار داد میں اسرائیلی تاجر کے بحری جہاز Galaxy Leader اور اس کے عملے کے 25 افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا، حوثیوں نے 19 نومبر کو جہاز پر قبضہ کیا تھا۔

واضح رہے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف یمنی حوثیوں نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 16 =