اکتوبر 5, 2024

افغان حکومت نے پاکستان اور ایران میں افغان مہاجرین کو احتجاجی مظاہروں میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی

سیاسیات- افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت برائے مہاجرین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے پاکستان اور ایران کا اندرونی معاملہ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اورایران میں رہنے والے افغان مہاجرین مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔ افغان مہاجرین کو مظاہرین کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔ مقامی لوگوں کے احتجاج میں شرکت کرکے افغان مہاجرین اپنے لیے مشکلات نہ بڑھائیں۔

ایران میں گزشتہ تین ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرے مھسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے بعد شروع ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − 5 =