اکتوبر 8, 2024

افغانستان میں خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی،امریکی وزیر خارجہ کا اظہار تشویش

سیاسیات- امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان میں خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ طالبان کی پابندی سے لاکھوں افراد کو اہم اور جان بچانے والی امداد میں خلل پڑے گا، یہ فیصلہ افغان عوام کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے بھی این جی اوز میں خواتین کےکام کرنے پر پابندی کےفیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اس کا اثر ہماری امداد پر پڑے گا۔

مزید برآں اس فیصلے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں حکمران طالبان نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے بعد ان کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر  بھی پابندی لگا دی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت معاشی امور کی جانب سے تمام مقامی اور غیر ملکی تنظیموں کو خواتین ملازمین کو کام پرنہ بلانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر این جی اوز کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + 11 =