جولائی 21, 2024

افغانستان میں القاعدہ کے  8 بڑے تربیتی کیمپ قائم ہیں، اقوام متحدہ

سیاسیات- اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کے مزید 8 بڑے تربیتی کیمپ قائم ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے افغانستان میں فعال موجودگی برقرار رکھی ہے۔ القاعدہ نے افغانستان کے کئی صوبوں میں تربیتی کیمپ، مذہبی اسکول اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات قائم کی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ القاعدہ طالبان کی حکمرانی ہولڈنگ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔القاعدہ کے تقریباً 10 سابق ارکان کے طالبان کے ساتھ تاریخی اور قریبی تعلقات ہیں۔القاعدہ نے غزنی، لغمان، پروان اور اروزگان صوبوں میں 8 نئے تربیتی کیمپ قائم کیے ہیں۔

رپورٹ میں ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی درمیان بھی روابط کی تشویش ظاہر کی گئی۔ القاعدہ کا ایک تسلیم شدہ رکن حکیم المصری کنڑ میں تربیتی کیمپوں اور خودکشی کی تربیت کا ذمہ دار ہے جو ٹی ٹی پی کو بھی تربیت فراہم کرتا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × four =