اکتوبر 6, 2024

افغانستان, مزار شریف میں دهماکہ 6 افراد جاں بحق

سیاسیات-  افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بلخ پولیس کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے آج صبح 7 بجے مزار شریف شہر کے ضلع 3 میں سید آباد موڑ کے قریب آئل کمپنی کے ملازمین کی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

افغان پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان پولیس کے مطابق ابھی تک کسی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 4 =