اکتوبر 9, 2024

اسلامی احکامات نافذ کرنے کے سلسلے میں کسی عالمی دباوُ کو قبول نہیں کریں گے۔ امیرِِِ طالبان

سیاسیات- امارت اسلامیہ افغانستان کے امیر ملا ہبتہ اللہ اخونزادہ نے عید الاضیٰ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان کی حکومت قائم ہونے سے پوری دنیا کے مسلمان خوش ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے خصوصی آڈیو پیغام میں امیر طالبان ملا ہبتہ اللہ اخونزادہ نے پڑوس ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

قندھار کے نامعلوم مقام سے جاری پیغام میں ملا ہبتہ اللہ نے کہا کہ جن لوگوں کو افغان عوام پسند نہیں کرتے ان کی حکومت میں کوئی جگہ نہیں۔ طالبان کے برسراقتدار آنے سے پوری دنیا کے مسلمان خوش ہیں۔

طالبان کے امیر نے مزید کہا کہ شرعی احکامات کے نفاذ کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں اور وہ اس معاملے پر کسی عالمی طاقت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ اسلام پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ملا ہبتہ اللہ اخونزادہ نے کہا کہ آج ہم اتنے آزاد ہیں کہ اسلام کے حقیقی احکامات کو نافذ کرسکتے ہیں۔ ہم کسی رکاوٹ یا عالمی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم مقام وزیراعظم عبد الکبیر اور نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے بھی عید کے اجتماعات سے خطاب میں پڑوس ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − two =