جولائی 27, 2024

اسرائیل کی غزہ پر فضا، سمندر اور  زمین سے حملہ کرنے کی تیاری

سیاسیات- فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پر فضا، سمندر اور  زمین سے حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق ایک بیان میں اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ پر تینوں راستوں (زمین، فضا اور سمندر) سے حملوں کی تیاری کر رہا ہے لیکن اس حوالے سے ابھی کوئی وقت سامنے نہیں آیا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اس حوالے سے اپنے فوجیوں کو اشارہ دیتے ہوئے کہا جنگ کا اگلا مرحلہ آرہا ہے جس میں اسرائیل کی طرف سے غزہ پر زمینی حملہ متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ میں رہنے والے 1.1 ملین فلسطینیوں کو بےگھر ہونے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے تاہم فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے اپنا علاقہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے اسرائیل کے فلسطینیوں کے انخلا کے حکم کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں موجود مریضوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنا موت کی سزا ہوگی۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اسرائیل کی بربریت جاری ہے اور وہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں پر بھی حملے کر رہا ہے۔

واضح رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً تین ہزار ہوگئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + nine =