اکتوبر 6, 2024

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کا سربراہ مستعفی

سیاسیات- 7 اکتوبر 2023 کو حماس کا حملہ روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کا سربراہ مستعفی ہوگیا۔

مستعفی میجرجنرل اہرن ہالیوا نے 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کی ریاستی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ میجرجنرل شیلومی نے حماس کے پاس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو اپنی ترجیح قرار دیدیا۔

اسرائیلی فوج میں یہ تبدیلیاں ایسے وقت آئی ہیں جب اسرائیل پر ایران کے حملے کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور مشرق وسطی میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے امریکی طیارہ بردار یو ایس ایس ابراہم لنکن مشرق وسطی پہنچ گیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکی طیارہ بردار یوایس ایس تھیوڈور روزویلٹ بھی پہلے سے ہی مشرق وسطی میں موجود ہے اور جنوبی لبنان اور غزہ پر اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے جنگجوؤں کی تلاش کیلئے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنایا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty + twenty =