سیاسیات- امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں رفح کے مقام پر اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن ریڈ لائن ہوگا لیکن اسرائیل کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
جو بائیڈن نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اسرائیل کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کا معصوم جانوں کو نظرانداز کرنا اسرائیل کی مدد کرنے کے بجائے اس کے لیے نقصاندہ ثابت ہوگا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ رفح میں اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن ریڈ لائن ہوگا لیکن اسرائیل کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، اسرائیل کا دفاع اب بھی بہت اہم ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں، ماہ رمضان میں جنگ بندی کے لیے اب بھی پُر امید ہیں۔