سیاسیات-فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حماس کو ختم کرنے کا مقصد ایک دہائی تک جاری رہنے والی لڑائی کا سبب بن سکتا ہے۔
دبئی میں اقوام متحدہ کے کوپ 28 ماحولیاتی مذاکرات کے موقعے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میکروں نے کہا کہ ’حماس کی مکمل تباہی‘ کا مطلب یہ ہوگا کہ ’جنگ 10 سال تک جاری رہے گی،‘ لہٰذا اس مقصد کو واضح کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے غزہ میں تشدد کی بحالی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فائر بندی میں مدد کے غرض سے قطر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں دیرپا فائر بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔