جولائی 20, 2024

اسرائیل کا جنگی جنون برقرار، عالمی دباؤ کے باوجود غزہ میں جنگ جاری رکھنے پر بضد

سیاسیات-جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے عالمی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل آخر تک جنگ جاری رکھے گا، ہمیں کوئی چیز نہیں روک سکتی۔

ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے جنگ جاری رکھنے پر بضد اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ فتح کے حصول تک غزہ میں اسرائیل کی جنگ جاری رہے گی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ عالمی حمایت ساتھ ہو یا نہ ہو لیکن حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ جاری رہے گی، اس مرحلے پر جنگ بندی ایک بہت بڑی غلطی ہوگی۔

ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر جنگ بندی حماس کیلئے تحفہ ہوگی اور ہم نہیں چاہتے کہ یہ خطرہ اسرائیلیوں کے سروں پر دوبارہ منڈلاتا رہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی جہازرانی (Shiping lanes) کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو مؤثر اور جارحانہ رویے کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں اپنی انتخابی مہم کیلئے چندہ جمع کرنے کی ایک تقریب میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بلا تفریق بمباری کے باعث اپنی عالمی حمایت کھو رہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی سخت گیر حکومت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ اسرائیلی حکومت اسرائیل کی تاریخ کی سب سے قدامت پرست حکومت ہے، نیتن یاہو کو اپنی حکومت میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ حکومت اسرائیل کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو سمجھنا ہو گا کہ عالمی دباؤ کے بعد مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام سے انکار نہیں کرسکتے کیونکہ یہ بہت مشکل ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − seven =