اکتوبر 21, 2024

اسرائیل نے غزہ میں صدی کی تباہ کن جنگ چھیڑی ہے۔ امریکی اخبار

سیاسیات-امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی ہے۔

واشگنٹن پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کے قریب بعض سب سے بڑے بم گرائے گئے جبکہ شمالی غزہ میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد شام کے شہر حلب میں تین سال کے دوران تباہ ہونے والی عمارتوں سے دوگنی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے چوبیس گھنٹوں میں غزہ کے دو سو مقامات پر فضائی، زمینی اور سمندر سے حملے کرکے 3 صحافیوں سمیت 166 فلسطینی شہید کر دیے۔

فلسطین میں 30 سال سے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے اہلکار عصام المغربی بھی خاندان کے 76 افراد سمیت شہید ہوگئے۔

اسرائیلی بمباری سے حماس کی تحویل میں موجود 5 یرغمالی بھی مارے گئے، 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 20 ہزار 500 سے متجاوز ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ غزہ میں قتلِ عام اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں صرف امریکہ روک سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ سلامتی کونسل کی غزہ میں امداد کی قرارداد مشکلات کے سمندر میں قطرے کے برابر ہے، جیسے جیسے تنازعہ شدت اختیار کرے گا، دہشت بڑھتی جائے گی۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ہار نہیں مانیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − 9 =