ستمبر 29, 2024

اسرائیل نے ایمبولینسز کے قافلے پر حملے کو درست قرار دے دیا

سیاسیات- اسرائیل نے جمعے کی سہ پہر غزہ کے الشفا ہسپتال کے باہر ایمبولینسز کے ایک قافلے پر فضائی حملے کو درست قرار دیا ہے جس میں بچوں، خواتین سمیت 70 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے فضائی حملے کے حق میں دعویٰ کیا کہ یہ گاڑیاں حماس کے زیر استعمال تھی اور یہ ایک جائز ہدف تھا۔ آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا گیا کہ “طیارے نے ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کی شناخت فورسز نے کی کہ وہ جنگ کے علاقے میں ان کی پوزیشن کے قریب حماس کا دہشت گرد سیل کے زیر استعمال تھی۔

دوسری جانب حماس سے وابستہ الاقصیٰ ٹی وی نے وزارت صحت کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں درجنوں افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + 11 =