ستمبر 28, 2024

اسرائیل فلسطین تنازع پر برطانوی حکومت کے نقطہ نظر میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے: میئر لندن

سیاسیات- میئر لندن صادق خان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

صادق خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانوی حکومت عوامی سطح پر جنگ بندی کا مطالبہ کرے، حکومت اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے سے روکے۔

میئر لندن نے کہا کہ رفح پر اسرائیلی حملہ بہت بڑا المیہ ہوگا، رفح پرحملے کی صورت میں مزید بےگناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ فلسطینی خاندانوں کو امداد فراہم کرنا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوجائےگا، اسرائیل فلسطین تنازع پر برطانوی حکومت کے نقطہ نظر میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اب خود کو شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا، برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند کرے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − sixteen =